دیگر ممالک

امریکہ میں فضائی ریس کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا ئے، دونوں پائلٹوں کی موت

لینڈنگ کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور  بعد میں انہوں نے دم توڑ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی ریاست نیوادا میں رینو ایئر شو میں فضائی ریس کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے) نے پیر کو یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

تنظیم نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’یہ انتہائی افسوس کے ساتھ بتایاجاتا کہ رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے) نے اعلان کیا ہے کہ آج تقریباً 2:15 بجے، ٹی- 6 گولڈ ریس کے اختتام پر، لینڈنگ کے دوران’’ دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں پائلٹ زخمی ہوئے اور دم توڑ گئے‘‘۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، مقامی حکام اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔تنظیم نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی عام شہری زخمی نہیں ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined