بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ دنیا کے بڑے نام مشرف مرتضیٰ، نفیس اقبال اور بائیں ہاتھ کے اسپینر نجمل اسلام کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
Published: undefined
مشرف کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ مشرفی پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھے اور جمعہ کے روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ انہیں گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 36 سالہ مشرفی بنگلہ دیش کے لئے 36 ٹیسٹ ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ کورونا وبا کے دوران متاثرہ افراد کی مسلسل مدد کر رہے تھے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اور موجودہ ون ڈے کپتان تمیم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس وقت وہ اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں ۔ 34 سالہ نفیس نے بنگلہ دیش کے لئے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔
Published: undefined
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین معاملات کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس تیرہ جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کورونا وائرس پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کی بدولت چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا تھا ۔دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے اور اب دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
بنگلہ دیش میں کورونا کیسز کی تعداد 108775 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 1425 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک 43993 افراد اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز