جمعہ کو یوکرین پر روس کے سب سے بڑے میزائل اور ڈرون حملے میں ملک بھر میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 70 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے چیف کمانڈر ویلری زلوزنی نے کہا کہ روسی افواج نے یوکرین پر 158 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں کم از کم 90 فضائیہ سے مار کرنے والے کروز میزائل اور پانچ کنزال بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔
Published: undefined
مسٹر زلوزنی نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے 87 کروز میزائل اور 27 جنگی ڈرون تباہ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی حملے میں یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر، صنعتی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
Published: undefined
کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت پر مختلف سمتوں سے حملہ کیا گیا اور حملے میں دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے سے وسطی کیف میں لوکیانیوسکا میٹرو اسٹیشن کی عمارت، ایک بڑے گودام، اپارٹمنٹ کی عمارتوں اور نجی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقائی گورنر سرگی لائساک نے بتایا کہ وسطی دنیپروپیٹروسک علاقے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
میئر اینڈری ساڈوی نے بتایا کہ مغربی یوکرین کے شہر لافیف میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔اوڈیسا کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں ہونے والے حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک جنگی ڈرون نے ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا، جب کہ دوسرے ڈرون کا ملبہ بلند عمارت پر گرا۔ مقامی حکام کے مطابق، ایک شخص مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں اور دوسرا ملک کے جنوب میں زاپوریا شہر میں ہلاک ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined