ترکیے کی ایک عدالت میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب دو حملہ آوروں نے استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کو مستعد سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا جنھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا۔ حالانکہ اس واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
اس واقعہ کے تعلق سے ترکیے کے وزیر داخلہ علی یرلکایا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ منگل کو استنبول کی ایک عدالت میں دو لوگوں نے حملے کی کوشش کی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں موقع پر ہی مار گرایا اور حملہ آور کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
Published: undefined
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کر اس واقعہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ’’منگل کی صبح کیگلائن کورٹ ہاؤس میں ایک سیکورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں شامل مرد اور عورت کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ انھوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد بھی پیش کی۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ علی نے کہا کہ ’’میں ہمارے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز