مقبوضہ بیت المقدس: امریکہ نے 14 مئی کو اپنا سفارتخانہ اسرائیل کے تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا۔ امریکہ کے اس فیصلے سے بھڑکے فلسطینیوں نے غزہ پٹی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احجاجی مظاہرہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 58 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ تقریباً 3 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ترکی نے اسرائیل اورامریکہ سے اپنے سفیر واپس بلالیے، ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ نے بھی تل ابیب سے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں۔
سعودی عرب نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کویت نے آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی صاف اور آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتےہیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے خون ریزی روکنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ نے اسررائیلی حملے کے خلاف اپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلا لیا ہے
Published: 15 May 2018, 12:55 PM IST
ادھرغزہ سرحد پر احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئی ہیں۔ ان ہلاکتوں کو 2014 میں غزہ اور اسرائیل جنگ کے بعد سب سے ہلاکت خیز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Published: 15 May 2018, 12:55 PM IST
خبر رساں ادارہ اے پی نے فلسطینی طبی ذرائع کے حوالہ سے لکھا ہے کہ اس دوران تقریباً 3000 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے بڑی تعداد میں لوگ براہ راست فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے ہیں۔ سینکڑوں زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی سولہ سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی اقوام متحدہ کی تحقیقات میں رکاوٹ بن گیا اور غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی سلامتی کونسل کی تحقیقات کی درخواست امریکہ نے بلاک کردیا ہے۔
Published: 15 May 2018, 12:55 PM IST
یو این آئی ان پٹ کے ساتھ
Published: 15 May 2018, 12:55 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2018, 12:55 PM IST