انقرہ: ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 924 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 219641 ہوگئی ہے، جبکہ 16 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 549 ہوگئی ہے، ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے اتوار کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول، دارالحکومت انقرہ، جنوب مشرقی گازیانٹپ، وسطی کونیا اور جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں گزشتہ تین دنوں میں کوروناوائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترکی میں یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔
Published: undefined
ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41310 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اب تک اس ملک میں 4273377 کووڈ- 19 کی جانچ ہوچکی ہے۔ ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے997 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرکے 202010 ہوگئی ہے۔ ترکی میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ خیال رہے 11 مارچ کو ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز