واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران اور شمالی کوریا پر فوجی کارروائی کی زوردار وکالت کرنے والے روس کے خلاف سخت موقف اختیارکرنے والے جان بولٹن کو نیا قومی سلامتی مشیر مقرر کیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بولٹن موجودہ قومی سلامتی مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی جگہ پر نئے قومی سلامتی مشیر ہوں گے۔ بولٹن طویل عرصہ سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو طے کرنے والے لوگوں میں شامل رہے ہیں۔ ٹرمپ کے 14مہینہ کے دور اقتدار میں 69سالہ بولٹن ان کے تیسرے قومی سلامتی مشیر ہوں گے۔
بولٹن ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم کا اہم حصہ ہوں گے۔ ٹرمپ کی اس ٹیم میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپے او لیں گے۔ ٹرمپ اور پومپے او دونوں کی سوچ امریکہ کو طاقتورملک بنانے کے تعلق سے بالکل یکساں ہے۔
سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور اقتدار میں بولٹن محکمہ خارجہ میں فوج کے اعلی حکام میں شامل تھے۔ انہوں نے 2003میں عراق پر حملہ کی وکالت کی تھی۔ عراق کے اس وقت کے صدر صدام حسین کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات اور حیاتیاتی ہتھیار ہونے کی خفیہ رپورٹ جو کےبعد میں جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔
حال میں بولٹن کو جوہری ہتھیاروں کے تعلق سے شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے اور 2015 میں ایران اور دنیا کےبڑے ممالک کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدہ کو توڑنے کی وکالت کرتے رہے ہیں۔ ایران کے جوہری معاہدے اور شمالی کوریا کے خلاف ٹرمپ کا بھی یہی موقف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز