دیگر ممالک

شمال کوریا پر لگام کسے چین: ٹرمپ

بیجنگ : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین سے شمالی کوریا پر لگام کسنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس ۔۔۔۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ 

بیجنگ : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین سے شمالی کوریا پر لگام کسنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ان کو بڑا رول ادا کر نا ہو گا۔چین کی سرکاری میڈیا نے آج مسٹر ٹرمپ کے کل اختتام پذیر بیجنگ دورہ کے دوران ان کے رخ کی تعریف کی۔ میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ آپسی تعلقات میں بہتری اور اختلافات کو بھلانے میں ایک نیا بلیو پرنٹ تیار کر رہے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ نے حالانکہ یہ بھی کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت امریکہ کے مفاد میں مناسب نہیں رہا۔ اس پر مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کو مزید موقع دے گا۔ دونوں رہنماؤں نے 25 ارب امریکی ڈالر کے تجارتی معاہدے بھی کئے۔ چین نے مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ کا اس دورے پر خاص خیال رکھا ۔فور بڈن سٹی کے دورے کے دوران خود مسٹر جن پنگ ٹرمپ جوڑے کے ساتھ رہے۔

غور طلب ہے کہ امریکہ کے ساتھ ساتھ چین بھی شمالی کوریا کی جانب سے کئے جا رہے جوہری اور میزائل ٹسٹ کو لے کر مشتعل ہے۔شمالی كوريا کے دوست ملک چین پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے مسٹر ٹرمپ کے سفر کو اس لئے بھی اہم سمجھا گیا ہے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined