دیگر ممالک

ڈونالڈ ٹرمپ نےاوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدر امیدوار بنانے کا اعلان کیا

ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے اپنے نائب صدارتی امیدوار کے طور پر ایک ایسے شخص کو چنا ہے جو کبھی ان کے ناقد تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو اوہائیو سے ریپبلکن سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا ہے۔ 39 سالہ وینس کبھی ٹرمپ کے سخت ناقد تھے لیکن بعد میں ان کے اتحادی بن گئے تھے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریپبلکن نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنے ’ٹروتھ‘سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں کہا، "طویل غور و فکر کے بعد، اور بہت سے لوگوں کی زبردست صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے بہترین شخص ریاستی سینیٹر یعنی اوہائیو  کےجے ڈی وینس ہیں۔"

Published: undefined

سابق صدر نے اپنے تجربے کی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے وینس کی کامیابیوں کی تعریف کی، جس میں میرین کور میں ان کی خدمات اور ییل لا اسکول سے ان کی ڈگری شامل ہے۔ جہاں وہ لاء جرنل کے ایڈیٹر اور ییل لا ویٹرنز ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ انہوں نے جے ڈی کی کتاب ہل بلی ایلیگی بھی لکھی جو ایک بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہےجس  پر ایک فلم بھی بنی ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی، جے ڈی وینس کا انتخاب 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حامیوں کے آنے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ 39 سالہ اوہائیو کا باشندہ جے ڈی وینس کافی مقبول ہیں ۔ یہ اعلان بھی ٹرمپ کے 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

2 اگست 1984 کو مڈل ٹاؤن، اوہائیو میں پیدا ہوئے، وینس کی پرورش اس کے دادا دادی نے کی۔ اس نے سب سے پہلے یو ایس میرین کور میں  خدمات انجام دیں اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں جانے سے پہلے عراق جنگ میں خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد انہوں نے ییل لا اسکول سے گریجویشن کیا۔ وینس اپنی 2016 کی یادداشتوں "ہل بلی ایلیگی" سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جو ایک بہترین فروخت کنندہ بن گئی۔ جس پر ایک فلم بھی بنائی گئی ہے۔ اس کی کتاب مڈل ٹاؤن، اوہائیو میں اس کی پرورش اور رسٹ بیلٹ کے علاقے میں سفید فام محنت کش طبقے کو درپیش ثقافتی اور اقتصادی چیلنجوں کے بارے میں بتاتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2021 میں کیا، اوہائیو میں امریکی سینیٹ کی نشست کے لیے انتخاب لڑا اور ٹرمپ کی توثیق کے ساتھ ریپبلکن نامزدگی جیتی۔ وینس نے عام انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ٹم ریان کو شکست دی اور 3 جنوری 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ صنعت کار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined