آج کے الیکشن کے لئے دونوں امیدواروں نے سوئنگ اسٹیٹس کا دورہ کیا اور ان پر دونوں کی ہی توجہ مرکوز رہی۔ عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ری پبلیکن مد مقابل سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایریزونا اور نیواڈا کی ریاستوں میں تقریبا برابر ہیں۔ ایریزونا اور نیواڈا ان سات ریاستوں میں شامل ہیں جو کہ منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے پر بہت اثرا انداز ہوں گی۔ امریکہ کی پچاس میں سے باقی 43 ریاستوں میں دونوں امیدواروں کو ایک دوسرے پر واضح سبقت حاصل ہے۔
Published: undefined
ایریزونا اور نیواڈا میں لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کی حمایت دونوں امیدواروں کے لیے ضروری ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں ٹرمپ نے ایریزونا میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سال 2020 کے انتخابات میں انہیں اس ریاست میں جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دوسری طرف نیواڈا میں ڈیموکریٹکس نے دونوں انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے اس دیوار پر کام مکمل کرلیں گے جس پر ان کے 2017 سے2020 کے دور صدارت میں کام شروع ہوا تھا۔ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں بغیر دستاویز کے رہنے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیں گے۔ انہوں نے ہیرس پر الزام لگایا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے معاملے پر کمزور ثابت ہوئی ہیں۔
Published: undefined
جبکہ کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ ایسی قانون سازی کی حمایت کریں گی جو امریکہ میں پناہ لینے کے قوانین کو سخت بنائے گی تاکہ امریکہ میں مختلف سرحدی راستوں سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ہزاروں مہاجرین کو آنے سے روکا جا سکے۔وہ سینیٹ میں دونوں پارٹیوں کے حمایت یافتہ اس امیگریشن بل کی حمایت کرتی ہیں جسے ٹرمپ نے ریپلیکن سینیٹرز سے ختم کرنے کو کہا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اب تک ہیرس اور ٹرمپ دونوں نے ایک ہی بار ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے لیکن وہ ہر روز الیکشن مہم کی ریلیوں سے ایک دوسرے کے خلاف تندو تیز بیانات دیتے ہیں اور اشتہارات چلاتے ہیں۔ حملہ کے لئے ایک موضوع ہےخواتین کے ساتھ سلوک کا۔
Published: undefined
وسط مغربی ریاست وسکانسن میں ایک اجتماع سے خطات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "وہ خواتین کو تحفظ دیں گے، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔"انہوں نے یہ بیان ایک معمر مرد کی حیثیت سے دیا۔ لیکن ان کے اس بیان نے ان کے نقادوں کو ٹرمپ کے ماضی کے خواتین مخالف بیانا ت کی یاد دلادی اور یہ کہ عدالت نے ٹرمپ کو 1990 کی دہائی سے ایک مصنفہ کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے میں ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔اپنے حمایتیوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مشیروں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ کی بات کرنا چھوڑ دیں، کیونکہ خواتین اسے نامناسب سمجھتی ہیں تاہم، انہوں نے کہا خواتین اسے پسند کریں یا نہ کریں وہ ایسا کریں گے اور وہ ان کو تحفظ دیں گے۔
Published: undefined
عوامی جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ ہیرس کو خواتین ووٹرز کی واضح طور پر زیادہ حمایت حاصل ہے جبکہ ٹرمپ کو مردوں کی زیادہ حمایت حاصل ہے۔کملا ہیرس نے ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں بیان پر ایکس پلیٹ فارم پر لکھا،"ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ انہیں آپ کے جسم کے بارے میں فیصلے کرنے چاہییں، چاہے آپ اس کو پسند کریں یا نہ کریں۔" انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں خیالات ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں خواتین کے حقوق اور ان کی اپنی زندگیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اہلیت کے بارے میں فہم نہیں ہے۔ (انپٹ بشکریہ اردو وائس آف امریکہ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا