دیگر ممالک

غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے: کملا ہیرس

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 39 ہزار 700 فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، جاں بحق اور 91 ہزار 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

متحدہ امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریلی میں نعرے لگانے والے فلسطینی حامیوں سے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔دی ہل کی خبر کے مطابق، ہیرس نے ایریزونا کے دارالحکومت فینکس میں منعقدہ ریلی میں فلسطینی حامیوں کو "آزاد فلسطین" کے نعرے لگانے کا جواب دیا۔

Published: undefined

امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے کہا، "میں نے یہ واضح کر دیا ہے۔ اب جنگ بندی کا معاہدہ کرنے اور قیدیوں کے معاہدے کو انجام دینے کا وقت آگیا ہے۔"انہوں نے بتایا کہ وہ اور امریکی صدر جو بائیڈن جنگ بندی کا معاہدہ کرنے اور اسیران کی واپسی کے لیے کام کر رہی ہیں، وہ فلسطینی حامیوں کے خیالات کا احترام کرتی ہیں، لیکن یہ ریلی انتخابات سے تعلق رکھتی ہے۔

Published: undefined

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 39 ہزار 700 فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، جاں بحق اور 91 ہزار 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ملبے تلے اب بھی ہزاروں کی تعداد میں مردہ افراد موجود ہیں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنا کر شہریوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined