دیگر ممالک

یو اے ای میں تین تیل ٹینکر دھماکہ سے تباہ، 3 ہلاک شدگان میں 2 ہندوستانی شامل

یو اے ای افسران کا کہنا ہے کہ حملے ڈرون کی مدد سے کیے گئے ہیں جس میں 3 لوگوں کی موت واقع ہو گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک شدگان میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظبی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر تین تیل ٹینکر دھماکہ سے تباہ ہو گئے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تیل ٹینکر ایک حملے کا شکار ہوئے ہیں۔ یو اے ای افسران کا کہنا ہے کہ حملے ڈرون کی مدد سے کیے گئے ہیں جس میں 3 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک شدگان میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

اس واقعہ کی جانچ شروع ہونے سے پہلے ہی یمن کے ایران-اتحاد حوثی تحریک نے حملے کے ذمہ داری لے لی ہے۔ اس تنظیم نے بیان جاری کر یو اے ای پر حملے شروع کرنے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقہ مصفی میں تین ایندھن ٹینکر ٹرکوں میں دھماکہ ہوا۔ یہاں تیل فرم اے ڈی این او سی کا ایندھن اسٹور رہتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابوظبی بین الاقوامی ہوئی اڈے پر ایک کنسٹرکشن سائٹ پر آگ لگ گئی ہے۔ اس دھماکہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’’شروعاتی جانچ میں ایک چھوٹے طیارہ کا کچھ حصہ ملا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ ڈرون کے حصے ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ دونوں مقامات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہو اور اس سے آگ لگ گئی ہو۔‘‘

Published: undefined

اس درمیان یمن کی حوثی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروپ یو اے ای میں ایک ملٹری آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے اور آنے والے کچھ ہی گھنٹوں میں اس کی جانکاری دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے ائیرپورٹ کو نشانہ بنا کر کئی بار میزائل اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔ گزشتہ سال بھی حملہ کیا گیا تھا۔ جنوبی سعودی عرب کے ایک ائیرپورٹ پر ڈرون سے حملہ ہوا تھا جس کے سبب ایک مسافر طیارہ میں آگ لگ گئی تھی۔ اگست 2021 میں بھی حوثیوں نے سعودی عرب کے ایک ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined