دیگر ممالک

حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کے مزید 3 فوجی ہلاک، غزہ میں حالات ہنوز تشویشناک

جمعرات کو ہلاک جوانوں کی شناخت ناہل بریگیڈ کی 931ویں بٹالین کے ہاشمونیم کے سارجنٹ لوی گھاسی، رمت گن کے لیفٹیننٹ یاکوف ایلیاٹ اور شادموٹ ڈورا کے لیفٹیننٹ اومری شوارٹز کی شکل میں ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہلاک اسرائیلی فوجی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ہلاک اسرائیلی فوجی، تصویر سوشل میڈیا

 

اسرائیل کی فوج آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورس) نے جانکاری دی ہے کہ جمعرات کو شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اس کے مزید تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں اور پانچ دیگر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 137 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو ہلاک جوانوں کی شناخت ناہل بریگیڈ کی 931ویں بٹالین کے ہاشمونیم کے سارجنٹ لوی گھاسی، رمت گن کے لیفٹیننٹ یاکوف ایلیاٹ اور شادموٹ ڈورا کے لیفٹیننٹ اومری شوارٹز کی شکل میں ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جاری جنگ میں 5 مزید فوجی سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

شمالی غزہ میں حماس کی جوابی کارروائی میں زخمی ناہل بریگیڈ کی 50ویں بٹالین کے دو فوجی، اوکیٹز کینائن یونٹ کا ایک جونا، 460ویں بکتر بند بریگیڈ کی 532ویں بٹالین کا ایک افسر اور کریاتی بریگیڈ کی 9218ویں بٹالین کا ایک ریزرو جوان فوجی اسپتال میں بھرتی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی میں ہنوز حالات انتہائی تشویشناک نظر آ رہے ہیں۔ حماس اور اسرائیل کی جنگ کے سبب ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ بھکمری والی حالت ہے اور طبی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ غزہ پٹی میں اسرائیل کی فوجی مہم شروع ہونے کے بعد سے انھیں حماس کے جنگجوؤں سے زبردست چیلنج مل رہا ہے۔ 7 اکتوبر کو جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور 130 لوگوں کو یرغمال بنایا تھا، تب سے اسرائیل کے کم از کم 1200 شہری اور فوجی مارے گئے ہیں، جبکہ حماس کے ذریعہ حکمراں وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک لوگوں کی تعداد 20 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined