دیگر ممالک

مشرقی اسپین میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقام ابھی بھی خطرناک ہے کیونکہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے اوپر لائیو تاریں لٹک گئی ہیں جبکہ حادثے کے بعد علاقے میں ایندھن پھیل گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

مشرقی اسپین کے ایک شہر کے قریب اتوار کو ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں پر گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب پوکول قصبے کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تینوں وہاں بجلی کی لائنوں کا معائنہ کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، ابھی تک نامعلوم وجوہات کی بنا پر، ہیلی کاپٹر ایک ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا اور قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

علاقے میں محکمہ  ہنگامی خدمات نے کہا ہے کہ انہیں ’’ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو پوکول میں بجلی کی لائنوں کا معائنہ کر رہا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک خصوصی پہاڑی بچاؤ گروپ کے ارکان، ایک ایمبولینس اور تین فائر گاڑیوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر روانہ کیا ہے۔

Published: undefined

طبی خدمات نے جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کے اندر تین افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقام ابھی بھی خطرناک ہے کیونکہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے اوپر لائیو تاریں لٹک گئی ہیں جبکہ حادثے کے بعد علاقے میں ایندھن پھیل گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined