کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پولیس نے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے نجی گھر میں آتشزدگی کے معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کولوپٹیا پولیس نے کہا کہ دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد ماؤنٹ لاوینیا کے رہائشی ہیں اور ان کی عمریں 19، 24 اور 28 سال ہیں۔
Published: undefined
بدامنی کے درمیان ہفتہ کو کولمبو میں 5ویں لین پر واقع وکرما سنگھے کی رہائش گاہ کو مظاہرین کے ایک گروپ نے نذر آتش کر دیا تھا۔ سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں کل ایک بار پھر مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے صبح پریسڈنٹ ہاوس کا محاصرہ کرنے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا۔ تاہم صدر گوٹابایا راجا پاکسے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک دن پہلے ہی گھر سے فرار ہوگئے تھے۔
Published: undefined
اس کے بعد مظاہرین نے دیر شام وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔ جب مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے لگے تو سیکورٹی فورسز نے انہیں روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کو آگ کے حوالے کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز