امریکہ نے روس کی راجدھانی ماسکو پر 48 گھنٹے کے اندر بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ روس واقع امریکی سفارتخانہ نے یہ تنبیہ جاری کی ہے، جو کہ امریکی سفارتکار کو سمن کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سننے کو ملی ہے۔ چونکہ روس میں 15 سے 17 مارچ کے درمیان صدارتی انتخاب ہونے ہیں، ایسے میں امریکی سفارتخانہ کی تنبیہ نے حالات میں سنگینی پیدا کر دی ہے۔
Published: undefined
روس میں صدارتی انتخاب سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل امریکہ نے ماسکو پر حملے کو لے کر یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس درمیان روسی وزارت خارجہ نے امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے دوران بڑے سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو واقع امریکی سفیر لنّے ٹریسی کو طلب کر تین امریکی اداروں کے کام کو بند کرنے کے لیے کہا تھا۔ ان تینوں امریکی اداروں پر روس کے داخلی امور میں رخنہ پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ روس نے امریکی سفارتکاروں کو بھی برخاست کرنے کی دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کے ذریعہ روس میں صدارتی انتخاب کے دوران بڑے سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔ روس کے مطابق مغربی ممالک کے ہیکرس لگاتار انتخاب سے جڑے اداروں و سرکاری محکموں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل بہتر انداز میں انجام نہ پا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined