بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے جنرل سکریٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور پارٹی کی صدر بیگم خالدہ ضیا کے قتل کے بارے میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
مسٹر عالمگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں، جو لوگوں کو مار کر بہت آسانی سے غائب کر سکتی ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ محترمہ خالدہ ضیا کو ڈھاکہ کی جیل میں تقریباً دو سال تک رکھا گیا۔ بعد میں جب ان کی طبیعت بگڑ گئی تو انہیں ملک کے دارالحکومت کے پی جی (بی ایس ایم ایم یو) اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں ان کا علاج نہیں ہوا۔ چونکہ جیل میں قیام کے دوران وہ بیمار پڑ ی تھیں، اس لیے سب کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ کیا انہیں سلو پوائزن دے کر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے؟
Published: undefined
انہوں نے یہ تبصرے جمعرات (25 نومبر) کو نیشنل پریس کلب کے سامنے نیشنلسٹ یوتھ پارٹی کے ایک جلسے میں کیے جس میں خالدہ ضیا کی رہائی اور بیرون ملک بہتر علاج کا مطالبہ کیا گیا۔ پارٹی کے دیگر بڑے رہنماؤں کے علاوہ ڈھاکہ میٹروپولیٹن شمالی اور جنوبی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔
Published: undefined
مسٹر عالمگیر نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء جو کہ ایور کیئر ہسپتال، ڈھاکہ کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں، شدید علیل ہیں۔ یہاں کے ڈاکٹروں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور کہا ہے کہ ملک میں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا۔ ان کے ڈاکٹروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں بہتر علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک لے جانے کی ضرورت ہے لیکن وزیر اعظم یہ بات سننا ہی نہیں چاہتیں۔ ان کے وزراء اور عوامی لیگ کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کابھی یہ کہنا ہے کہ بیگم ضیاء کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined