جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ دی ہے کہ دنیا بھر میں کوویڈ۔ 19 انفیکشن کا بدترین دور آنا باقی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس نے کہا ’’انفیکشن کا قہر تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم واضح طور پر اس وبا کی انتہا پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ عالمی سطح پر اموات کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے لیکن حقیقت میں صرف چند ممالک نے مرنے والوں کی تعداد کم کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے جبکہ دوسرے ممالک میں اموات میں ابھی بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ٹیڈروس نے منگل کے روز ڈبلیو ایچ او کی باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہفتے کے آخر میں دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 400،000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا کے 1.14 کروڑ معاملات سامنے آئے ہیں اور 5.35 لاکھ سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’ہم اس بیماری کے ابتدائی مرحلے سے ہی کہتے آرہے ہیں کہ یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور ہم نے اس وائرس کو ابتداء سے ہی لوگوںکا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ اس کے دو خطرناک امتزاج ہیں، اول یہ کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے موت ہوسکتی ہے، اسی لئے ہم فکرمند تھے اور دنیا کو مسلسل احتیاط برتنے کے لئے کہہ رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined