بین الاقوامی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نینتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ محمد ضیف کے حوالے سے اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو چکا ہے۔ حالانکہ حماس نے محمد ضیف کی موت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ایک پری ٹرائل چیمبر نے عدالت کے دائرۂ اختیار میں اسرائیلی چیلنجوں کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد بنجامن نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
تین ججوں کے پینل نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ جاری کرنے کے اپنے تازہ متفقہ فیصلے میں لکھا ہے کہ ’’اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں کہ دونوں افراد نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو ان چیزوں سے محروم رکھا جو ان کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں، بشمول خوراک، پانی، ادویات و طبی سامان، نیز ایندھن اور بجلی۔‘‘
Published: undefined
عدالتی فیصلے کے بعد نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں نے آئی سی سی (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) کے چیف پرازیکیوٹر کریم خان کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کو توہین آمیز اور دشمنی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی پرازیکیوٹر پر تنقید کی اور حماس کے خلاف اسرائیل کے لیے دفاع کے حق کی حمایت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب حماس نے بھی اس درخواست کی مذمت کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔ اس تجویز کے مطابق غزہ میں جنگ کو فوری طور پر، غیر مشروط اور مستقل طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی تمام یرغمالیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ واضح ہو کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined