ترکیے میں 6 فروری کو جو زبردست زلزلہ آیا تھا، اس کے بعد رہ رہ کر زمین ڈولنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک بار پھر ترکیہ میں زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 درج کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ترکیے کے وسطی علاقہ میں آیا ہے اور ای ایم ایس سی کا کہنا ہے کہ اس زلزلہ کا مرکز 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کی تازہ خبر کے بعد ترکیے میں ایک بار پھر لوگوں پر خوف و دہشت طاری ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ترکیے اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہناک زلزلہ سے متاثر افراد کی باز آبادکاری کا کام ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ اس زلزلہ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں مجموعی طور پر اب تک 50 ہزار سے زیادہ اموات کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تنہا ترکیے میں 44 ہزار 218 لوگوں کی جان تلف ہوئی ہے۔ جہاں تک شام میں اموات کی تعداد کا معاملہ ہے، وہاں 5914 لوگوں کی جان جانے کی خبر جمعہ کی شب تک موصول ہو چکی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان ترکیے کے وزیر برائے ماحولیات و شہرکاری مورت کروم کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ تباہناک زلزلہ کی وجہ سے ملک میں تقریباً 1 لاکھ 64 ہزار عمارتیں منہدم ہوئی ہیں یا متاثر ہوئی ہیں۔ لگاتار آ رہے زلزلوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول برقرار ہے۔ شمال مغربی شام میں مقامی شہری سیکورٹی نے بتایا کہ ملک میں دوبارہ زلزلہ آنے کے خوف کے سبب ہزاروں بچے اور ہزاروں کنبے کاروں اور ٹینٹوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز