دیگر ممالک

رافیل بنانے والی کمپنی رِشوت اور فراڈ کے لئے بھی بدنام رہ چکی ہے

رافیل جنگی طیارہ بنانے والی فرانس کی کمپنی دسالٹ ایویشن کا تعلق فرانس کے اس خاندان سے ہے جس کا وہاں کی سیاست میں کافی دبدبہ ہے، لیکن اس کمپنی پر فراڈ اور رشوت خوری کے الزام بھی لگ چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رافیل جہاز بنانے والی دسالٹ ایویشن کمپنی فرانس کے ایک طاقت ور خاندان کی کمپنی ہے اور اس خاندان کا فرانس کی سیاست میں کافی دبدبہ ہے۔ اس کمپنی کے سربراہ سرگئی دسو تھے جن کا گزشتہ سال 93 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا ۔ سال 2018 میں فرانس کے وہ چوتھے نمبر کے امیر ترین شخص تھے ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ فرانس کی سیاست میں بھی کافی طاقتور مانے جاتے تھے۔

سرگئی دسو نے اپنے والد مارسیل دسو کے بعد 65 سال کی عمر میں اس کمپنی کی کمان سنبھالی تھی ۔ مارسیل نے یہ کمپنی 1929 میں کھڑی کی تھی اور ابتداء میں وہ جہاز کے پروپیلر(پنکھے) بناتی تھی۔ سرگئی کا تنازعات سے کافی پرانا رشتہ رہا ہے ۔ پہلے انہیں بلجیم میں دو سال کی سزا ہوئی تھی اور اس سزا کی وجہ ان کی کمپنی کی ہیلی کاپٹر میں گھوٹالہ کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ بلجیم کی عدالت میں یہ بات ثابت ہو گئی تھی کہ دسالٹ اور آگستا کمپنی نے مل کر رشوت دی تھی ۔ اس کے بعد ان کو فرانس میں ٹیکس فراڈ کے لئے جیل کی سزا ہوئی تھی اور بڑا جرمانہ بھی لگا تھا۔

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST

سرگئی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور بیٹوں کے ساتھ ان کے رشتے زیادہ اچھے نہیں تھے ۔ ان کا ایک بیٹا اولیور سیاست میں متحرک بھی ہے اور وہی اس وقت کمپنی کے چئیرمین اور سپروائزری بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں ۔ فرانس کی یہ کمپنی ایویشن کے ساتھ سافٹ ویئر ، شراب، پراپرٹی اور میڈیا جیسے شعبوں میں بھی کام کرتی ہے اور کل ملا کر اس کمپنی سے منسلک سات کمپنیاں ہیں ۔ انڈین ائیر فورس نے جو بہت پہلے میراج جہاز لئے تھے وہ بھی اسی کمپنی سے لئے تھے۔ فرانس کا نمبر دو اخبار ’لی فگارو‘ کا مالک بھی یہی گروپ ہے۔

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST