وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت پولینڈ کے دورہ پر ہیں۔ وہاں انھوں نے ہندوستان اور پولینڈ کے سفارتی رشتوں کی 70ویں سالگرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس موقع پر اپنے رشتوں کو پالیسی پر مبنی شراکت داری میں بدلنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان رشتے جمہوریت و قانون کی حکمرانی جیسے مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو بڑی سطح پر لے جایا جائے گا اور اس میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی جوڑا جائے گا۔
Published: undefined
اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر فکر کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کا حل جنگ کے میدان میں نہیں نکل سکتا ہے۔ انھوں نے امن و استحکام کی بحالی کے لیے بات چیت کی حمایت کی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری جنگ ہم سبھی کے لیے انتہائی فکر کا موضوع ہے۔ کسی بھی بحران والی حالت میں معصوم لوگوں کی ہلاکت مکمل انسانیت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
Published: undefined
پولینڈ سے ہندوستان کا رشتہ مضبوط کرنے کے مقصد سے پی ایم مودی نے پولینڈ کی کمپنیوں کو ’میک اِن انڈیا‘ اور ’میک فار دی ورلڈ‘ میں شامل ہونے کے لیے ہندوستان مدعو کیا۔ انھوں نے کہا کہ شفاف کوئلہ ٹیکنالوجی، ہائیڈروجن، تجدید توانائی اور مصنوعی ذہانت بھی ہماری مشترکہ ترجیحات ہیں۔ ہندوستان نے فنٹیک، فارما اور خلائی شعبوں میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمیں ان شعبوں میں پولینڈ کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے میں خوشی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined