دیگر ممالک

دنیا بھر میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ، اب تک 26 افراد ہلاک

عالمی سطح پر منکی پوکس کے کیسز کی تعداد 70000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک اس وبا سے 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 21 ممالک میں کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے

منکی پوکس، تصویر آئی اے این ایس
منکی پوکس، تصویر آئی اے این ایس 

جنیوا: منکی پوکس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر اب اس وبا کے کیسز کی تعداد 70000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ نئے کیسز میں کمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ منکی پوکس کے خلاف احتیاطی تدابیر ترک کر دیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ امریکہ میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تنظیم نے نشاندہی کی کہ اگر دنیا نئے کیسز میں کمی دیکھتی ہے تو یہ منکی پوکس کی لہر کے لیے سب سے خطرناک وقت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اے ایف پی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ رواں سال منکی پوکس کے 70 ہزار سے زائد کیسز درج کئپے گئے ہیں اور اس کی وجہ سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 21 ممالک میں کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ریاستہائے متحدہ میں دیکھا گیا، جو پچھلے ہفتے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز میں سے تقریباً 90 فیصد تھا۔

Published: undefined

دریں اثنا، ایکواڈور میں منکی پوکس کے 43 نئے تصدیق شدہ کیسوں کے ساتھ ہی ملک میں تصدیق شدہ معاملات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 185 ہوگئی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں وزارت صحت عامہ نے کہا کہ 185 مریضوں میں سے 67 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ جبکہ 308 رابطوں کے لیے وبائی سرکل بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined