دیگر ممالک

کنگ چارلس سوئم کی تصویر والے سکّوں کی پہلی آفیشیل تصویر آئی سامنے، جنوری 2023 سے ہوگا رائج

رائل منٹ نے ان نئے سکّوں کی تصویر جاری کی ہے جس میں اب 74 سالہ کنگ چارلس سوئم کی تصویر ہوگی اور نئے سال پر اس کی لانچنگ ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

آنجہانی مہارانی ایلزبتھ دوئم گزشتہ 70 سالوں سے برطانیہ کے لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بن گئی تھیں۔ ان کی تصویروں کو سکوں سے لے کر کئی دوسرے مقامات پر اب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن ان کے انتقال کے بعد اب نئے سکّوں پر کنگ چارلس سوئم کی تصویر دکھائی دے گی۔ ساؤتھ ویلز واقع برطانیہ کی سب سے پرانی کمپنی رائل منٹ نے جمعرات کو کنگ چارلس سوئم کی تصویر والے پہلے آفیشیل سکّوں کا انکشاف کیا ہے۔

Published: undefined

رائل منٹ نے ان نئے سکّوں کی تصویر جاری کی ہے جس میں اب 74 سالہ کنگ چارلس سوئم کی تصویر ہوگی اور نئے سال (3 جنوری کی صبح 9 بجے) پر اس کی لانچنگ ہوگی۔ سکہ کے ڈیزائن کی رونمائی کی جا چکی ہے جس میں سکّہ کے اس حصے پر کنگ چارلس سوئم کی تصویر لگائی گئی ہے جہاں پر مہارانی ایلزبتھ دوئم کی تصویر ہوا کرتی تھی۔ رائل منٹ 3 جنوری 2023 سے نئے کنگ کی تصویر کے ساتھ میموریل سیٹ حاصل کرنے کا موقع دے رہا ہے۔

Published: undefined

رائل منٹ کے سی ای او اینی جیسوپ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے سکّوں کے آفیشیل مینوفیکچرر کی شکل میں رائل منٹ کو 70 سالوں تک مہارانی ایلزبتھ دوئم کے ہر سکّے کو بنانے کا فخر حاصل ہے۔ جیسے ہی ہم نئے سال میں داخل ہوں گے، ہم سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک کو دیکھنا شروع کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے سبھی نئے سکّوں پر کنگ چارلس سوئم کی تصویر دکھائی دینی شروع ہوگی اور یہ سکّے اب برطانیہ میں دہائیوں تک چلتے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined