برسلز: یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس کے ساتھ ویزا معاہدے کو معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی وجہ سے روسی شہریوں کے لئے یونین کے رکن ممالک میں داخلہ مشکل ہو گیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس کی سرحد سے متصل یورپی یونین کے پانچ ممالک فن لینڈ، ایسٹونیا، لاتویا، لتھوانیا اور پولینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ "عوامی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے" عارضی پابندی عائد کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور بعض رکن ممالک نے مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے لیکن فرانس اور جرمنی جیسے دیگر ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے۔ روس کی سرحد سے متصل مشرقی یورپی یونین کے کئی ممالک روس کے خلاف پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے دس لاکھ سے زائد روسی شہری یورپی یونین کا سفر کر چکے ہیں۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فرانس اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ "دور رس پابندیاں" روس شکار بنا سکتی ہیں اور روسی شہریوں کی آنے والی نسلوں کو علیحدہ کر سکتی ہیں۔روس کی سرحد سے متصل یورپی یونین کے پانچ ممالک فن لینڈ، ایسٹونیا، لاتویا، لتھوانیا اور پولینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ "عوامی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے" عارضی پابندی عائد کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز