لندن: دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امیر ممالک میں پہلے ختم ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کے بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں کورونا کی وبا سب سے آخر میں ختم ہو گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امیر ممالک میں کرونا کی وبا رواں سال نہیں بلکہ 2021ء کے آخر میں ختم ہونا شروع ہو گی جب کہ غریب ملکوں میں اس کے بعد یہ وبا کم ہو گی۔
Published: 11 Aug 2020, 2:58 PM IST
بل گیٹس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوری دنیا میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے پیش رفت کی امید افزا خبریں آ رہی ہیں۔ ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ کرونا وبا رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی مگر بل گیٹس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 2:58 PM IST
امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے "وائرڈ" میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کرونا کی تشخیص، علاج اور ویکسین کی تیاری واقعی متاثر کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں 2021 کے آخر تک اور پوری دنیا کے لئے 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
Published: 11 Aug 2020, 2:58 PM IST
بل گیٹس کا کرونا وبا کے بارے میں بات کرنا اس لیے اہم ہے کیوں کہ اس وقت وہ "بل اینڈ میلنڈا گیٹس" فاؤنڈیشن کے توسط سے میڈیکل ریسرچ اور ویکسین پروگراموں کے لئے مالی اعانت فراہم کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اس بیماری سے چھٹکارا پانے کے لیے دنیا میں جاری تحقیقی اور ترقیاتی عمل کے قریبی لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 2:58 PM IST
وائرڈ میگزین کا کہنا ہے کہ اگر بل گیٹس کی پیش گوئیاں پوری ہو گئیں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ملیریا، پولیو اور ایڈز کے خلاف جنگ میں معاشی نمو اور پیشرفت کے لحاظ سے تمام اقسام کے ممالک کا تعین ہو جائے گا۔ یہ وبا اس امر کا تعین کرے گی کہ کن ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کی کتنی صلاحیت موجود ہے۔
Published: 11 Aug 2020, 2:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 2:58 PM IST
تصویر: پریس ریلیز