کولمبیا کے کنڈنمارکا میں ایک کوئلہ کان میں ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 11 کانکنوں یعنی مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 دیگر لاپتہ ہیں۔ صدر گستاوو پیٹرو نے بدھ کی دیر شب ٹوئٹر پر کہا کہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے کنڈنمارکا حکومت کے ساتھ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کنڈنمارکا کے گورنر نکولس گارسیا بسٹوس نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت، ریاستی آفات محکمہ، میونسپلٹی اور راحت رسانی ایجنسیاں اب بھی پھنسے ہوئے 10 مزدوروں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اوبیٹ اسپتال 9 مزدوروں کا علاج کر رہا ہے، جن میں سے چھ کو پہلے ہی چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
گورنر نکولس کا کہنا ہے کہ بچاؤ ٹیم لاپتہ مزدوروں کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے تھے، جو ایک دوسرے دھماکہ کے جوکھم میں تھے، جو گیس جمع ہونے کے سبب ہو سکتا تھا۔ جب یہ حادثہ ہوا تو 30 مزدور کاربن کے لیے 900 میٹر گہری پانچ آپس میں جڑی ہوئی کانوں کے اندر تھے۔ کنڈنمارکا فائر بریگیڈ محکمہ کے کمانڈر الوارو پرفان نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان میں سے 7 مزدور خود ہی بچ گئے۔
Published: undefined
پرفان نے بتایا کہ راحت رسانی میں لگے لوگ پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی صحت کی حالت کا پتہ لگایا جا سکے اور بچاؤ میں مدد مل سکے۔ کنڈنمارکا کی حکومت نے کہا کہ لاپتہ مزدوروں کے گھر والے کوئلہ کان کے باہر جمع ہو گئے ہیں، انھیں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز