واشنگٹن: امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری جارج فلائڈ کی پولیس حراست میں موت کے بعد مظاہروں کے دوران ہوئے پُر تشدد جھڑپ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے لاس اینجلس ،فیلاڈلفیا اور ایٹلانٹا میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ان ریاستوں میں ہفتے کی رات کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ہم لاس ایجنلس کے رہنے والے شہریوں کے آزادانہ طورپر بولنے اور بغیر کسی تشدد اور دہشت کے زندگی جینے کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کرین گے۔مظاہرین ،قانون ریگولیٹریوں اور لاس اینجلس کے سبھی شہریوں کےلئے تحفظ کے پیش نظر ہم رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو لگا رہےہیں۔‘‘
Published: undefined
اے بی سی چینل کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس نے مظاہرین کو کھدیڑنے کےلئے آنسو گیس کے گولوں اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔پُر تشدد جھڑپ کے دوران چار سو سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔اس دوران کئی افسروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ فیلاڈلفیا کی پولیس نے اپنے باضابطہ ٹویٹر ہینڈل پر لکھا،’’برائے مہربانی توجہ دیں،فیلاڈلفیا کےمیئر جم کینے نے پورے شہر میں رات آٹھ بجےسے صبح چھ بجے تک کرفیو لگا دیاہے۔اس دوران صرف ضروری ڈیوٹی کرنے والے لوگوں کو ہی باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔‘‘
Published: undefined
پولیس افسروں کے مطابق شہر میں ہفتے کو ہوئے مظاہروں کے دوران 14 لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ایٹلانٹا کے پولیس محکمے نے ٹویٹ کرکہا،’’ایٹلانٹا شہر میں آج رات نو بجےسے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ شہری ایٹلانٹا ریپڈ ٹرانزٹ ٹربیونل(مارٹا)کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رات ساڑھے نو بجے سے شہر میں چلنے والی ٹرینوں کی آمدو رفت روک دیں۔‘‘
Published: undefined
اس سے پہلے جارجیا کے گورنر برائن پی کیمپ نے بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد جھڑپوں کے بعد ایٹلانٹا سمیت پورے علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کردیاتھا۔امریکہ میں منییاپولیس ،سیئٹل،پورٹ لینڈ،ڈینور ،کلیولینڈ،کولمبس اور پٹس برگ سمیت کئی دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو پولیس حراست میں افریقہ کے رہنے والے امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت ہوگئی تھی۔سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرس ہورہاہے،جس میں دکائی دے رہا ہے کہ سیاہ فام پولیس افسر ڈیریک چاؤون نے فلائڈ کی گردن کو اپنے گھٹنوں میں دبا رکھا ہے۔اس نے آٹھ منٹ سے زیادہ وقت تک فلائڈ کو اپنے گھٹنے سے دبائے رکھا،جس کی وجہ سے فلائڈ کو سانس لینے میں دقت ہورہی تھی۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ملزم پولیس افسر کو جمعہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined