دیگر ممالک

وسط ایشیا اور دنیا کے لیے خطرہ بنے گا طالبان، فہیم دشتی نے کیا آگاہ

فہیم دشتی پنج شیر کے شیر کہے جانے والے آنجہانی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے قریبی معاون تھے، جن کی القاعدہ اور طالبان کے حملے میں موت ہو گئی تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

پنج شیر واقع نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان (این آر ایف) کے ایک سینئر رکن فہیم دشتی نے کہا ہے کہ طالبان کے جنگوؤں نے کابل اور بیشتر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے، جو وسط ایشیا اور دنیا کے لیے خطرہ ثابت ہوگا۔ انھوں نے پوری دنیا کے ساتھ ہی خصوصی طور پر روس کو اس خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

Published: undefined

پنج شیر کے شیر کہے جانے والے آنجہانی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے قریبی رہے فہیم دشتی نے پنج شیر وادی سے ’دی ماسکو ٹائمز‘ کو فون پر بتایا کہ روس کو طالبان کے عروج کے بارے میں فکرمند ہونا چاہیے۔ ملک دہشت گردی کا ایک مرکز بن جائے گا، جو وسط ایشیا اور روس کو ہی خطرے میں ڈال دے گا۔

Published: undefined

پنج شیر وادی میں طالبان کو چیلنج دے رہے این آر ایف کی قیادت اس وقت احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمس مسعود کر رہے ہیں جو ایک طاقتور کمانڈر تھے، جنھوں نے سابق سوویت یونین کے خلاف مخالفت کی قیادت کی تھی۔ دشتی، احمد شاہ مسعود کے قریبی معاون تھے، جن کی 9 ستمبر 2001 کو القاعدہ اور طالبان کے ذریعہ کیے گئے ایک خودکش بم دھماکہ میں قتل کر دیا گیا تھا، جس میں مسعود بھی زخمی ہو گیا تھا۔ وہ اب مارے گئے کمانڈر کے بیٹے کے ترجمان کی شکل میں کام کرتے ہیں۔

Published: undefined

بدھ کے روز روس کے وزیر دفاع سرگیئی شوئیگو نے کہا تھا کہ طالبان کے ذریعہ سب سے بڑا خطرہ ہتھیاروں کی بھاری تعداد پر قبضہ ہے، جسے گروپوں نے اپنے قبضے میں کر لیا ہے، کیونکہ امریکی فوج جلدبازی میں سب کچھ چھوڑ کر ملک سے باہر نکل گئی ہے۔ سرگیئی شوئیگو نے کہا کہ ’’پہلا اور بڑا خطرہ یہ ہے کہ طالبان کو بھاری مقدار میں اسلحے ملے ہیں۔‘‘ ان کا ماننا ہے کہ اب ان کے پاس سینکڑوں بکتربند گاڑیاں، طیارے اور ہیلی کاپٹر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined