واشنگٹن : شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کی پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکہ نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد گیارہ سو ساٹھ سے تجاوز کرگئی ہے ، باغی تین مختلف علاقوں میں بٹ گئے ہیں۔
سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکہ حملے پر مجبور ہوگا، امریکہ نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔
Published: undefined
حملوں کے بعد امریکہ نے ہنگامی میٹنگ طلب کی
امریکی حکام نے آج کہا کہ اگر حملوں کی خبریں ٹھیک پائی جاتی ہے تو شام کی جانب سے یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا’’ہم نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کارروائی نہ کریں، اس سے جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنا اور مستقبل کے تال میل کو مزید مشکل بنا دینے جیسا ہوگا‘‘۔
حکام نے کہا’’علاقے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہم نے اردن میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے تاکہ جنگ بندی کے حالات برقرار رہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined