دیگر ممالک

شام: غوطہ کا 50 فیصد حصہ باغیوں سے آزاد، اب تک 850 ہلاکتیں

اقوام متحدہ نے سبھی دھڑوں سے باغیوں کے قبضے والے مشرقی غوطہ میں انسانی امداد پہنچانے والی ٹیم کو جانے دینے کی اپیل کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دمشق: مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کے حملے جاری ہیں حملوں میں مزید 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم مرنے والوں کی تعداد 850 تک جا پہنچی۔غوطہ کا50 فیصد سے زائد حصہ باغیوں سے چھڑایا جاچکا ہے، حکومت کے حامی ملیشیا کے مزید ارکان علاقے میں پہنچ گئےہیں، شام میں30 دن کی جنگ بندی کی ناکامی پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد کونسل کے صدر ہالینڈکے سفیر کیرل وین اوسٹیروم نے بتایا کہ شام میں لڑائی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیاگیا، کونسل نے جنگ بندی کی قرارداد پر عمل کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کےلیے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی مستورا نے بھی اجلاس کو بریف کیا، انہوں نے تشدد کے خاتمے اور باغیوں کے انخلا ءکےلیے روس سے معاہدہ کرانے کی پیش کش کی۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

کونسل ارکان نے اس تجویز کی حمایت کی، روسی وزارت دفاع کا کہناہےکہ کچھ باغی محفوظ راستے کی پیش کش قبول کرنےکو تیار ہیں، تاہم باغیوں نے اس کی تردید کی ہے۔

اقوام متحدہ کی شام میں انسانی امداد پہنچانے کی اپیل

اقوام متحدہ نے شام لڑائی میں شامل سبھی دھڑوں سے باغیوں کے قبضے والے مشرقی غوطہ میں انسانی امداد پہنچانے والی ٹیم کو جانے دینے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ نے دوہرایا کہ امداد ی سامان کی فراہمی کے مقصدسے 70 ہزار افراد کو مدد پہنچانا ہے، جس کی اجازت شامی حکام نے دی ہے۔ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ نے منگل کو مطالبہ کیا تھا کہ باغیوں کے قبضے والے اہم شہر ڈوما میں جمعرات کو مجوزہ سامان کو پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ا ینٹونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوزارک نے کل یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کے پاس بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد پہنچانے والے لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےشام میں خاص طور پر مشرقی غوطہ میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے بند کمرے میں اجلاس کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined