لندن میں جمعہ کے روز اس وقت ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب وہاں موجود امریکی سفارتخانہ کے پاس ایک پیکیج میں دھماکہ ہو گیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نائن ایلمس میں امریکی سفارتخانہ کے پاس ایک کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں ایک مشتبہ پیکیج ملنے کی خبر ملی تھی، اور پھر اس پیکیج میں دھماکہ ہوا جس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور مصروف ترین گیٹویک ایئرپورٹ کو خالی کرایا گیا ہے۔ گیٹویک ایئرپورٹ پر ایک افرا تفری والا ماحول دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وہاں لوگوں کو اس قدم کی وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان لندن میں امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ ’’مقامی افسران لندن مین امریکی سفارتخانہ کے باہر ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ کر رہے ہیں۔ میٹ پولیس موجود ہے اور احتیاط کے طور پر پونٹن روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔‘‘ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، لیکن احتیاطاً سفارتخانہ کے مغربی حصے کی ایک سڑک بند کر دی گئی ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس سروس کا کہنا ہے کہ وہ حادثہ کی جانچ کو آگے بڑھا رہی ہے۔
Published: undefined
برطانیہ کے دوسرے سب سے مصروف گیٹویک ایئرپورٹ سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ ساؤتھ ٹرمینل میں جمعہ کو ایک ’سیکورٹی حادثہ‘ کے سبب بڑے حصے کو خالی کرایا گیا۔ اس سے ہزاروں مسافر سڑک اور پارکنگ والے علاقوں میں پھنس گئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ’حادثہ‘ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی اس کی جانچ چل رہی ہے اور اسے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’ہمارے مسافروں اور ملازمین کی سیکورٹی ہماری اعلیٰ ترجیح ہے۔ ہم اس مسئلہ کو تیزی سے سلجھانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز