دیگر ممالک

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف 31 جنوری کو ہڑتال: رپورٹ

اصلاحات کے خلاف پہلا ملک گیر مظاہرہ 19 جنوری کو فرانس کی آٹھ بڑی ٹریڈ یونینوں نے منعقد کیا جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فرانس کی سرکردہ ٹریڈ یونینوں کی طرف سے بلائے گئے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف 31 جنوری کو 200 سے زیادہ مقامات پر ہڑتال کی جائے گی، جو ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے خلاف دوسرا ملک گیر مظاہرہ ہوگا۔ یہ اطلاع میڈیا نے دی۔

Published: undefined

براڈکاسٹر بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق پیرس پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹر آر اے ٹی پی گروپ کے ساتھ ساتھ پیرس چارلس ڈی گال ہوائی اڈے کے ملازمین اور فنیکولر ریلوے ورکرز کی ٹریڈ یونینوں نے پہلے ہی ہڑتال میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے 10 جنوری 2023 کو پنشن اصلاحات کے قانون کا مسودہ پیش کیا، جس پر ستمبر 2023 میں عمل درآمد کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق فرانسیسی حکومت یکم ستمبر سے ملک میں ہر سال ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین ماہ کا اضافہ کرنا شروع کر دے گی اور بتدریج اسے 2030 تک موجودہ عمر کی 62 سال سے بڑھا کر 64 کر دی جائے گی۔

Published: undefined

اس اصلاحات کے خلاف پہلا ملک گیر مظاہرہ 19 جنوری کو فرانس کی آٹھ بڑی ٹریڈ یونینوں نے منعقد کیا جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔ پورے فرانس میں 200 سے زائد مقامات پر ہڑتالیں ہوئیں اور سب سے زیادہ مظاہرے پیرس، مارسیلی، لیون، ٹولوس، للی اور نانٹیس میں ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined