دیگر ممالک

صومالیہ: تاریخ کا خطرناک طوفان، 50 افراد ہلاک

موغا ديشو: صومالیہ میں طوفان باد و باراں کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساگر نامی سائیکلون نے صومالیہ میں زبردست تباہی مچائی۔ مقامی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ’ساگر‘ اس علاقے کی تاریخ کا اب تک کا سخت ترین طوفان ثابت ہوا ہے۔

موغادیشو کے میئر عبدی رحمان عمر عثمان نے بتایا کہ ان کے علاقے میں طوفان سے کم ازکم 12افراد ہلاک ہوئے جبکہ صومالی دارالحکومت میں شدید بارشوں نے 300 سے زیادہ مکان منہدم کر دیے۔عہدے داروں کا کہناتھا کہ عودل، ساحل اور سلال کے علاقوں میں کم ازکم 35 افرد ہلاک ہو گئے جبکہ لوگوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پانی کے ریلوں میں بہہ جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔

Published: undefined

صومالی لینڈ کے صدر موسیٰ عبدی نے کہا کہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 27 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طوفان سے 7 لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ۔ بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور 80 فی صد مویشی ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ صومالی حکومت اور اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ جنوب وسطی علاقوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی فوری مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined