دیگر ممالک

روسی صدر پوتن کے ملک چھوڑنے کی قیاس آرائیاں، تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان، سبھی سرکاری پروگرام منسوخ

ماسکو کی طرف بڑھ رہے باغی ویگنر گروپ کے ایک قافلے میں تقریباً 5000 لوگ شامل ہیں، ان کی قیادت سینئر ویگنر کمانڈر دمتری اتکن کر رہے ہیں، ویگنر فوجی ماسکو سے تقریباً 450 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

ولادیمیر پوتن، تصویر یو این آئی
ولادیمیر پوتن، تصویر یو این آئی 

ویگنر گروپ کے چیف یوگینی پریگوژن کی بغاوت کے بعد روس میں روسی فوج اور ویگنر گروپ کے جنگجوؤں میں زبردست جنگ شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویگنر گروپ کے جنگجو روستوو شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔ یوگینی پریگوژن نے روسی کے وزیر دفاع پر سنگین الزام عائد کیا ہے اور روسی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد روسی فوج کے ہیڈکوارٹر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان یوکرین کے ایک انگریزی آن لائن نیوز پورٹل ’دی کیف انڈیپنڈنٹ‘ نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوتن ملک چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ حالانکہ پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ پوتن راجدھانی سے فرار ہو گئے ہیں۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ کریملن میں کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، روس میں جاری سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے یکم جولائی تک سبھی پروگرام کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، سبھی تعلیمی اداروں کو بھی فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس میں پیدا کشیدہ حالات پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ایک طرف امریکی صدر بائڈن نے ہفتہ کے روز روسی بحران پر فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیڈروں کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے، تو دوسری طرف فرانس کے راشٹرپتی بھون نے بیان جاری کر کہا ہے کہ صدر میکرون روس کے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور یوکرین کو حمایت دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے لپیتسک علاقہ کے گورنر نے بتایا ہے کہ ویگنر گروپ کے فوجی اس علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔ گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی گزارش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور افسران آبادی کی سیکورتی یقینی کرنے کے لیے سبھی ضروری طریقے اختیار کر رہے ہیں۔ یوکرین کے ڈونیتسک علاقہ کے روسی قبضے والے حصے میں موجود ایک قریبی ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سڑک راستہ سے ماسکو کی طرف آ رہے باغی ویگنر گروپ کے ایک قافلے میں تقریباً 5000 لوگ شامل ہیں۔ ان سب کی قیادت سینئر ویگنر کمانڈر دمتری اتکن کر رہے ہیں۔ ویگنر فوجی ابھی ماسکو سے تقریباً 450 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined