دیگر ممالک

فیدل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کر لی!

نیوکلیائی فزکس کے ماہر 68 سالہ ڈیاز ہوبہو اپنے والد کی طرح نظر آتے تھے اس لئے انہیں ’فیڈیلٹو‘ کہا جاتا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا فیدل کاسترو کے بیٹے ڈیاز بالارٹ 

کیوبا کے سابق صدر اور وزیر اعظم فیدل کاسترو کے بڑے بیٹے ڈیاز بالارٹ نے جمعرات کی صبح خودکشی کر لی۔ کیوبا کی میڈیا کے مطابق ڈیاز گزشتہ کافی دنوں سے ڈپریشن کے شکار تھے اور طویل مدت سے ان کا علاج چل رہا تھا۔

نیوکلیائی فزکس کے ماہر 68 سالہ ڈیاز ہوبہواپنے والد کی طرح نظر آتے تھے اس لئے انہیں ’فیڈیلٹو‘ کہا جاتا تھا۔ شروعات میں انہیں علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا لیکن بعد میں ان کا علاج اسپتال سے باہرہی کرایا جا رہا تھا۔

فیدل کاسترو ۔ ایک انقلابی رہنما

ڈیاز بالارٹ کے والد فیدل کاسترو کیوبا کے بڑے اور انقلابی رہنما تھے۔ ان کا انتقال 26 نومبر 2016 کو90 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔ کاسترو 1959 سے 1976 تک کیوبا کے وزیر اعظم اور اس کے بعد کیوبا کی ریاستی کونسل کے صدر رہے۔

کاسترو کیوبا میں انقلاب لائے اور امریکہ نواز فلگینکیو بتستا کی آمریت کو ختم کرکے اقتدار میں آئے تھے۔ 1965 میں کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے پہلے سکریٹری بن گئے اور کیوبا کو ایک جماعتی سماجی جمہوریہ بنانے میں قیادت کی۔

کاسترو یوں تو آمریت کے خلاف تھے لیکن انہیں خود بھی دنیا بھر میں ایک تاناشاہ کے طور پر جانا گیا۔ کاسترو کی صحت خراب ہونے کے بعد انہوں نے 31 جولائی 2006 کو ہی اپنے چھوٹے بھائی راؤل کاسترو کو اپنی ذمہ داریاں منتقل کر دی تھیں۔

Published: 02 Feb 2018, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Feb 2018, 9:40 AM IST