دیگر ممالک

چین کے شاپنگ مال میں لگی خوفناک آگ، 16 افراد جھلس کر ہلاک

چین میں ماضی میں بھی آگ لگنے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عمارتوں کی تیاری کے دوران حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ٹویٹر&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ٹویٹر 

 

چین میں بدھ  یعنی 17 جولائی کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ چین کے جنوب مغربی شہر زیگونگ کے ایک شاپنگ مال میں زبردست آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ سیچوان کے شہر زیگونگ میں 14 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ عمارت کے اندر ہی پھنس گئے۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں عمارت سے کالا دھواں واضح طور پر نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

سرکاری میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 300 ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں فائر انجنوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ ایمرجنسی ورکرز نے ریسکیو آپریشن کر کے تقریباً 30 افراد کو عمارت میں لگنے والی آگ سے بچا لیا۔ مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تعمیراتی کام تھا جس کی وجہ سے چنگاری ہوئی اور پھر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ابھی تک سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

چین کی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ نے جمعرات کو ایک بیان میں امدادی کارکنوں اور صوبائی حکام سے کہا کہ وہ جلد از جلد آگ لگنے کی وجہ معلوم کریں۔ اس حادثے سے بھی سبق سیکھیں، تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ چین میں ایسے حادثات بہت عام ہو چکے ہیں۔ ماضی میں عمارتوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عمارتوں کی تعمیر کے دوران قوانین پر عمل نہ کرنا آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

Published: undefined

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کالا دھواں بھی نکل رہا ہے جو دور سے دکھائی دے رہا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے نہ صرف پائپوں کی مدد لی بلکہ ڈرون کے ذریعہ آگ بجھانے کا کام بھی کیا گیا۔ زیگونگ شہر کے جس مال میں آگ لگی وہاں ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ریستوراں اور فلم تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی کمپنیوں کے دفاتر بھی تھے۔

Published: undefined

نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لی وان فینگ کے مطابق رواں سال 20 مئی تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں آگ لگنے کے 947 واقعات ہو چکے ہیں۔ اگر پچھلے سال کے اسی عرصے سے موازنہ کیا جائے تو آتشزدگی کے واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لی نے کہا کہ ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسے عوامی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سب سے عام وجہ بجلی یا گیس کی لائنوں میں خرابی اور غفلت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined