دیگر ممالک

امریکہ میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک، مشتبہ شخص زیر حراست

مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ٹیٹ کاؤنٹی میں فائرنگ کے سلسلے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے لکھا “ذمہ دار شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائرنگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائرنگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

واشنگٹن: امریکی ریاست مسی سیپی کے ایک دیہی قصبے میں چھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مسی سپی کے حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ ٹیٹ کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ شوٹر نے جمعہ کو ٹینیسی کے شہر میمفس سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں آرکابوٹلہ کے مختلف مقامات پر متاثرین کو ہلاک کیا۔

Published: undefined

مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے جمعہ کی سہ پہر ایک بیان میں کہا کہ انہیں ٹیٹ کاؤنٹی میں فائرنگ کے سلسلے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے لکھا “ذمہ دار شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس وقت، ہم مانتے ہیں کہ اس نے تنہا ہی اس واردات کو انجام دیا۔ اس کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

گورنر کے مطابق مسی سیپی بیورو آف انویسٹی گیشن کو تحقیقات میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال اب تک امریکہ میں بندوق کے تشدد سے 5,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined