دیگر ممالک

ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص نے آن لائن تحقیق کی تھی: ایف بی آئی

ٹرمپ پر 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک نوجوان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے، گولی ٹرمپ کے کان کو چھو کر گزر گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات پر ابھی بھی امریکہ اور پوری دنیا کی توجہ مبذول ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آئی نے بڑا حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس رے نے قانون سازوں کو بتایا کہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص نے آن لائن تحقیق کی تھی کہ لی ہاروی اوسوالڈ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کو کس طرح قتل کیا تھا۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے سامنے اپنی گواہی میں کرس رے نے کہا کہ تھامس کروکس تقریباً 6 جولائی سے صدر ٹرمپ اور ان کی انتخابی ریلی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ شوٹر نے بٹلر پنسلوانیا میں ٹرمپ کےا سٹیج لینے سے صرف دو گھنٹے قبل ریلی کے قریب کے علاقے میں ڈرون اڑایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی ک شام 4 بجے کے قریب " کروکس "اسمبلی ایریا کے قریب اسٹیج سے تقریباً 200 گز کے فاصلے پر ڈرون اڑارہا تھا۔ ڈرون نے تقریباً 11 منٹ تک پرواز کی تھی۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شوٹر اپنے فون پر ریلی کا لائیو فیڈ دیکھ رہا تھا۔

Published: undefined

یاد رہے دو دھماکہ خیز مواد والی اشیا کروکس کے کی گاڑی اور اس کے گھر سے ملی تھی۔ سی این این نے پہلے اطلاع دی تھی کہ شوٹر کی کار میں سے ایک ڈرون ملا تھا۔ رے نے یہ بھی کہ وہ ممکنہ طور پر اس چھت سے دھماکہ نہیں کر سکتا تھا جہاں وہ مارا گیا تھا۔

Published: undefined

یاد رہے ٹرمپ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک نوجوان کے قاتلانہ حملے میں ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے۔ گولی ٹرمپ کے کان کو چھو کر گزر گئی تھی۔ ریلی میں موجود افراد میں سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور کروکس کو بھی مار دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined