فلسطینی تنظیم حماس کے ذریعہ اسرائیل پر کیے گئے حملے نے تشویشناک حالات پیدا کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے بھی جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور چند دنوں کی جنگ میں ہی تقریباً 2000 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اس درمیان کچھ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ اسرائیل کے ڈیمانا میں نیوکلیائی پلانٹ کے پاس گولی چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ یعنی جو اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کا عزم کر چکا ہے، خود اس کے لیے پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیمانا واقع نیوکلیئر پلانٹ پر یہ حملہ لبنان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اگر اس نیوکلیائی پلانٹ پر حماس یا لبنان کے حزب اللہ گرپ کا قبضہ ہو جاتا ہے تو دنیا کے لیے یہ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ حالانکہ اس گولی باری کے بارے میں اسرائیل کی طرف سے کچھ بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بدھ کے روز ڈیمونا واقع نیوکلیئر ریسرچ سنٹر کے پاس گولی باری ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر محاذ سنبھال لیا۔ حالانکہ فائرنگ کرنے والے کون لوگ تھے، یہ ابھی تک صاف نہیں ہو سکا ہے۔ نیوکلیئر پلانٹ کے پاس ہونے والی اس گولی باری کو سیکورٹی کی ایک بڑی خامی تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمونا شہر میں روٹیم فیکٹری کے پاس بدھ کے روز گولی باری کی آواز سنائی دی۔ فیکٹری مینجمنٹ کی طرف سے کچھ ہی دیر میں فیکٹری کو خالی کرا لیا گیا۔ یہ وہی شہر ہے جہاں پر اسرائیل کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ سنٹر ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گولی باری کی خبر وائرل ہو گئی ہے، حالانکہ اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز