دیگر ممالک

امریکہ صدارتی انتخاب: بائڈن کی راہ ہموار، سیکریٹ سروس نے بڑھائی سیکورٹی، گھر کے اوپر 'نو فلائی زون' قرار

روایت ہے کہ جب کوئی امیدوار صدارتی انتخاب جیتتا ہے تو اسی رات اس کی سیکورٹی کو مضبوط کیا جاتا ہے لیکن بائڈن کے معاملے میں سیکورٹی کو پہلے سے ہی مضبوط کر دیا گیا ہے۔

Getty Images
Getty Images 

امریکی صدر کونا ہوگا، اس سلسلے میں تذبذب کی صورت حال برقرار ہے، لیکن جو اشارے مل رہے ہیں اس سے تقریباً طے ہو گیا ہے کہ بائڈن ہی امریکہ پر آئندہ چار سال تک حکومت کرنے والے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیکریٹ سروس اور ایف بی آئی نے ان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے اور ان کے گھر کے اوپر 'نو فلائی زو' قرار دے دیا گیا ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 214 کے مقابلے 264 ووٹ سے آگے چل رہے بائڈن کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سیکرٹ سروس نے محاذ سنبھال لیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ابھی جارجیا، پنسلوینیا اور نیواڈا میں بائڈن اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے، لیکن جارجیا اور پنسلوینیا میں جس طرح سے بائڈن نے سبقت بنائی ہے، ان کے لیے صدر کی راہ ہموار ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے درمیان جس طرح سے بائڈن کی سیکورٹی کو پختہ کیا گیا ہے، اس سے یہی اشارے مل رہے ہیں کہ ان کے صدر بننے کے امکانات انتہائی روشن ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

واشنگٹن پوسٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکریٹ سروس ایجنٹس کو ڈیلاور ولمنگٹن میں ریور فرنٹ کنونشن سنٹر میں بھیجا گیا ہے جہاں بائڈن کی ٹیم نے چیز سنٹر نام سے اپنا ہیڈکوارٹر بنایا ہوا ہے۔ انتخابی تشہیر ختم ہونے کے بعد سے ہی بائڈن یہاں مقیم ہیں اور امکان ہے کہ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد وہ یہیں سے اپنی فاتحانہ تقریر کریں گے۔ حالانکہ اس سال کے مارچ سے ہی جو بائڈن کو سیکریٹ سروس کی سیکورٹی ملی ہوئی ہے، لیکن ان کی سیکورٹی میں اضافہ کیے جانے سے جو اشارہ مل رہا ہے اس سے ان کی جیت کے آثار مضبوط ہونے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ جو بائڈن نائب صدر رہ چکے ہیں اور ضابطہ کے مطابق انھیں 2017 میں نائب صدر عہدہ سے ہٹنے کے بعد 6 مہینے تک سیکرٹ سروس کی سیکورٹی ملتی رہی تھی۔ روایت ہے کہ جب کوئی امیدوار صدر انتخاب جیتتا ہے تو اسی رات اس کی سیکورٹی کو مضبوط کیا جاتا ہے، لیکن بائڈن کے معاملے میں سیکورٹی کو پہلے سے ہی مضبوط کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined