دیگر ممالک

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات آج پھر، روسی حملے بدستور جاری

بمباری اور حملوں کے بیچ روس نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کا وفد آج کےمذاکرات کے لیے دارالحکومت کیف سے روانہ ہوگیا ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ایک مرتبہ پھر روس اور یوکرین کےوفود کے مابین جنگ بندی کے تعلق سے آج بات ہونی ہے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات آج بیلاروس کی سرحد پر ہوں گے۔

Published: undefined

خبر ہے کہ یوکرین اور روس نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کا وفد آج کےمذاکرات کے لیے کیف سے روانہ ہوگیا ہے ۔دوسری جانب روس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے جنوبی شہر خرسون پر کنٹرول کر لیا ہے جس کی یوکرینی فورسز نے تردید کردی۔

Published: undefined

واضح رہے دونوں ممالک میں پہلے دور کی بات چیت کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی تھی لیکن دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دوسرے دور کی بات جلد ہوگی۔ پہلے دور کی بات چیت میں روس نے جہاں اپنی شرائط رکھی تھیں وہیں یوکرین نے کہا تھا کہ روس پہلے پورے یوکرین سے واپس چلا جائے۔

Published: undefined

علاوہ ازیں دوسرے اہم ترین شہر خارکیف میں روسی پیرا ٹروپرز کے اترنے کے بعد اسکی یوکرینی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر روسی حملوں کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یوکرینی صدر اب تک 6 ہزار روسی فوجیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں جبکہ روس نے یوکرین میں چار سو اٹھانوے روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا