دیگر ممالک

ایران: خلا میں سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ ’ذوالجناح‘ کا کیا تجربہ

ایران کی وزارت دفاع نے مصنوعی سیارہ لے جانے والے ایک راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ راکٹ ٹھوس ایندھن سے کام کرنے والے ’طاقت ور ترین‘ انجن کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

دبئی: ایران کی وزارت دفاع نے مصنوعی سیارہ لے جانے والے ایک راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ راکٹ ٹھوس ایندھن سے کام کرنے والے ’طاقت ور ترین‘ انجن کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ تہران کا یہ اقدام امریکا کی جانب سے احتجاج سامنے لا سکتا ہے۔

Published: undefined

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے پیر کے روز وزارت دفاع میں خلائی یونٹ کے ترجمان احمد حسینی کے حوالے سے بتایا کہ "ذوالجناح" کو تحقیقی مقاصد کے لیے پہلی مرتبہ خلا میں چھوڑا گیا ہے۔ یہ راکٹ 220 کلو گرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کی سطح سے 500 کلو میٹر دور مدار میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Published: undefined

ایرانی سرکاری ٹی وی نے ایک صحرائی علاقے میں راکٹ چھوڑے جانے کے مناظر نشر کیے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر" کے مطابق راکٹ کا تجربہ سمنان صوبے میں کیا گیا جہاں ایرانی خلائی مرکز واقع ہے۔

Published: undefined

ایران کی اس طرح کی سرگرمیوں کی مغربی ممالک بالخصوص امریکا کی جانب سے مذمت کی جاتی ہے۔ تہران پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ خلا میں سیٹلائٹس چھوڑنے کے ذریعے بیلسٹک میزائلوں کے میدان میں اپنے تجربے کو مضبوط بنانے پر کام کر رہا ہے۔ امریکا کو اندیشہ ہے کہ ایران اس خصوصی ٹیکنالوجی کو نیوکلیئر وار ہیڈز داغنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined