روس کے ذریعہ یوکرین پر حملہ کیے جانے کے بعد حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک متحد ہو کر روس کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس درمیان روس کو ایک بڑا جھٹکا بھی لگا ہے۔ یو ای ایف اے چمپئنز لیگ کا جو فائنل روس کے سینٹ پیٹرس برگ میں ہونے والا تھا، اب اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ روس کے ذریعہ یوکرین پر حملہ کیے جانے کے بعد یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔ یو ای ایف اے نے ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے جو جمعہ کو ہوگی۔ اسی میٹنگ میں آفیشیل طور پر چمپئنز لیگ کے فائنل کو سینٹ پیٹرس برگ کے باہر کرانے پر فیصلہ ہو جائے گا۔
Published: undefined
یو ای ایف اے کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے یو ای ایف اے سربراہ نے ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے، جو جمعہ کو 10.00 (سی ای ٹی) بجے ہوگی۔ اسی میٹنگ میں مستقبل کے فیصلے لیے جائیں گے۔ لیے گئے فیصلوں کا اعلان میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ذریعہ جنگ کے اعلان کے بعد ہی فٹبال کی دنیا میں فکر کے بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی ممالک، فٹبال آرگنائزیشن نے پہلے ہی اعتراض ظاہر کیا تھا اور چمپئنز لیگ کے فائنل کو روس سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ فائنل مئی 2022 میں روس کے سینٹ پیٹرس برگ میدان میں ہونا تھا۔ صرف چمپئنز لیگ کا فائنل ہی نہیں، بلکہ مارچ میں روس اور پولینڈ کا فٹبال مقابلہ ہے، جب کہ اسکاٹ لینڈ کا یوکرین سے فٹبال کا مقابلہ ہے۔ ان کو بھی رد کرنے کا فیصلہ جمعہ کی میٹنگ میں لیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined