یوکرین پر روسی حملہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ کبھی حملے میں نرمی دیکھنے کو ملتی ہے تو کبھی اچانک حملہ تیز کر دیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر روس کی زبردست تنقید ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 24 فروری سے جاری اس جنگ میں یوکرین بھی جھکنے کو تیار نظر نہیں آ رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر روسی نے یوکرین پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ تازہ بمباری میں کم از کم 5 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ اس حملےمیں 12 سالہ ایک لڑکا سنگین طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
Published: undefined
یوکرینی میڈیا کے مطابق روس کی فوج نے ڈونیتسک اوبلاسٹ میں بکھمٹ اور سیورسک کو نشانہ بنا کر بمباری کی ہے۔ اس حملےمیں کئی معصوم شہری زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک روس کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ سے زائد عرصہ سے جاری اس جنگ میں سینکڑوں معصوم شہریوں کی جان جا چکی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔ کئی فلک شگاف عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گھر ویران ہو چکے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined