دیگر ممالک

روس-یوکرین جنگ: چرنیہیو نیوکلیئر پاور پلانٹ میں تابکاری کا خطرہ

یوکرین کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جائے تاکہ چرنیہیو نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ریپیرنگ کا کام فوراً شروع کیا جا سکے۔

یوکرین، تصویر یو این آئی
یوکرین، تصویر یو این آئی 

روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان نیوکلیائی امور پر تشویشناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ جب سے روسی فوج نے چرنیہیو نیوکلیئر پلانٹ پر قبضہ کیا ہے، حالات مزید دھماکہ خیز بن گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاع ہی ہے کہ اس نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ریڈیشن یعنی تابکاری کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ہیاں کولنگ سسٹم کے لیے صرف دو دنوں کا ہی ایندھن بچا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

Published: undefined

یوکرین کی طرف سے اس معاملے کی جانکاری انٹرنیشنل ایٹومک انرجی ایجنسی کو دے دی گئی ہے۔ لیکن یہ ایجنسی فی الحال اسے سیکورٹی کے لحاظ سے بڑا خطرہ تصور نہیں کر رہا۔ ویسے اس سے پہلے روسی فوج کی طرف سے یوروپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا، اس وجہ سے اس پلانٹ کے ایڈمنسٹریٹو شعبہ میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ اب اس آگ پر تو قابو پا لیا گیا لیکن یوکرین نے اپنا مزید ایک نیوکلیئر پلانٹ روس کو گنوا دیا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق چرنیہیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بجلی گرڈ سے ہی ہٹا دیا گیا ہے اور ابھی صر ف ایمرجنسی جنریٹر کے ذریعہ ہی پاور بیک اَپ دیا جا رہا ہے۔ یوکرین کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جائے جس سے یہاں پر ریپیرنگ کا کام فوراً شروع کیا جا سکے۔ ابھی کے لیے فکر کی بات یہ ہے کہ پلانٹ میں بجلی نہیں ہے اور جو ڈیزل والے جنریٹر ہیں وہ صرف 48 گھنٹے تک ہی بیک اَپ دے سکتے ہیں۔ ایسے میں اگر وقت رہتے ریپیرنگ کا کام نہیں کیا گیا تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined