روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے۔ جمعہ کی صبح کئی روسی ڈرون نے یوکرین کی راجدھانی کیف کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زیادہ روسی ڈرونوں نے جمعہ کی علی الصبح یوکرین کی راجدھانی کو نشانہ بنایا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس ماہ کیف پر یہ چھٹا حملہ تھا اور وسطی، جنوبی اور مغربی یوکرین کے کچھ حصوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے ایک بڑے ڈرون جھُنڈ کا حصہ تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فضائی ڈیفنس فورس نے 28 حملہ آور ڈرونوں مین سے 24 کو مار گرایا۔
Published: undefined
کیف کے میئر وٹالی کلٹسکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا کہ ایک ڈرون نے شہر کے جنوب میں سولومینسکی ضلع میں فلیٹس کے ایک بلاک پر حملہ کیا تھا، جس سے اوپری منزلوں پر آگ لگ گئی۔ حالانکہ فوراً اس پر قابو پا لیا گیا۔ ایمرجنسی سروس کے افسران کا کہنا ہے کہ عمارت کی 24ویں، 25ویں اور 26ویں منزل پر کئی اپارٹمنٹ منہدم ہو گئے۔ دو لوگ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
کلٹسکو نے یہ بھی جانکاری دی کہ ڈرون کے ٹکڑوں نے نپرو ندی کے مشرقی ساحل پر ڈارنتسکی ضلع میں ایک زیر تعمیر گھر میں آگ لگا دی تھی۔ پوسٹ کی گئی تصویروں میں ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں اور اپارٹمنٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ فی الحال اس میں کسی کے ہلاک ہونے کی جانکاری نہین ملی ہے، لیکن کئی مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز