کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار روس ہے اور اس کا مقصد جوابی حملے کا انتقام لینے کے لئے بجلی کی کٹوتی کرکے لوگوں کو روشنی اور گرمی سے محروم کرنا ہے۔ ولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے "دہشت گردانہ کارروائیاں" کرنے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ بلیک آؤٹ نے کھارکیف اور ڈونیٹسک سمیت مشرقی علاقوں میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کھارکیف کے میئر ایہورتیرخوو نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر روسی فوجی حملوں نے ان کے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے اسے یوکرائنی فوج کی حالیہ کامیابیوں کا بدلہ لینے کی ایک بری اور قابل مذمت کوشش قرار دیا۔ پڑوسی علاقے سومی کے گورنر نے کہا کہ اکیلے ایک ضلع میں 130 سے زائد بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، نپروپیٹروس اور پولٹاوا علاقوں میں بھی اسی طرح کے مسائل کی اطلاع ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز