دیگر ممالک

روس: ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک سبھی 22 افراد کی لاشیں برآمد، حادثہ کی تحقیقات جاری

ہفتہ کے روز 19 مسافروں اور پائلٹ ٹیم کے 3 اراکین کے ساتھ ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے واچکاجیتس شعلہ فشاں کے قریب سے پرواز بھری تھی، لیکن کچھ دیر بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر</p></div>

ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر

 

روس میں ہفتہ کے روز ایک ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا تھا جس میں 22 افراد سوار تھے، سبھی کی لاشیں برآمد کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی وزارت کے افسران نے پیر کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں خاص طور سے سیاح سوار تھے۔ مہلوکین میں پائلٹ ٹیم کے 3 اراکین بھی شامل ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ کمچاتکا علاقہ میں ہوا جو ایک قدیم جزیرہ ہے۔ وہاں کئی شعلہ فشاں ہیں۔ یہ علاقہ اپنی خوبصورت اور گھنے جنگلوں کے لیے مشہور ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز 19 مسافروں اور پائلٹ ٹیم کے 3 اراکین کے ساتھ ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے واچکاجیتس شعلہ فشاں کے قریب سے پرواز بھری تھی، لیکن پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی وہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اگلے دن، یعنی اتوار کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا جو انتہائی ٹوٹ پھوٹ والی حالت میں تھا۔ روس کی ایک خبر رساں ایجنسی نے ایمرجنسی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاید یہ حادثہ خراب موسم میں ٹھیک سے دکھائی نہ دینے کے سبب ہوا ہے۔

Published: undefined

روس کے سینئر لاء انفورسمنٹ باڈی کی شاخ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے پرخچے ایک بڑی جنگلی پہاڑی کی چوٹی کے قریب ڈھلان پر دیکھا گیا تھا۔ ایمرجنسی وزارت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بچاؤ ٹیم نے کیمپ لگا کر لوگوں کو تلاش کرنا شروع کیا تھا۔ حالانکہ اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار سبھی 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ان کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined