ماسکو کی ایک عدالت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے جج کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ کارروائی کی گئی ہے کیونکہ آئی سی سی جج بین محفوظ نے روسی وزیر دفاع اور دیگر افسران کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کی اتھا۔ محفوظ کو ملک کے سرکردہ لیڈر اور سابق وزیر دفاع کو ہدف بنانے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اگر محفوظ قصوروار پائے جاتے ہیں تو روسی قانون کے مطابق ان کو 4 سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
روسی عدالت کے ترجمان نے روسی خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس کو بتایا کہ بین محفوظ کو بین الاقوامی وانٹیڈ لسٹ میں بھی رکھا گیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ اگر وہ کبھی روس کا سفر کرتے ہیں یا کسی تیسرے ملک کی طرف سے انھیں روس کو سونپا جاتا ہے تو انھیں فوراً حراست میں لے لیا جائے گا۔ بین محفوظ جولائی میں روس کے سابق وزیر دفاع سرگیئی شوئیگو اور ملک کے چیف آف جنرل اسٹاف والیری گیراسیموف کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔ یہ وارنٹ یوکرین جنگ کے دوران روس کی طرف سے کیے گئے مبینہ جنگی جرائم کے لیے جاری ہوئے تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے یوکرین میں جنگی جرائم کے لیے روسی صدر ولادمیر پوتن اور حقوق اطفال کمشنر ماریا لووا-بیلووا کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اب روسی عدالت نے آئی سی سی جج کو ہی گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ نکال کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ روسی افسران پر لگے جنگی جرائم کے الزام کو ماسکو نے بے بنیاد بتا کر خارج کر دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے جنگ میں متاثر ہوئے بچوں کو ان کے والدین یا دیگر قانونی سرپرستوں کو واپس کرنے کی اپنی کوشش ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم